بھوپال ،06؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ایک طرف بی جے پی کی حمایت یافتہ جدیوبہارمیں کم عمرکے بچوں اوربچیوں کی شادی کے خلاف مہم چھیڑی ہوئی ہے تودوسری طر ف بی جے پی لیڈروں کے ایک پرایک بیانات آرہے ہیں۔اب مدھیہ پردیش کے اگر مالوا سے بی جے پی ممبر اسمبلی گوپال پرمار نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت نے 18 سال کا قانون بنایا ہے، تب سے لڑکیاں بھاگ کر شادی کرنے لگی ہیں، لو جہاد کا کام شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے دیکھتے تھے کہ معاشرے میں جو بھی شادی ہوتی تھی ہمارے بڑے بوڑھے کر لیتے تھے۔حالانکہ بچپن میں کر لیتے تھے، لیکن وہ تعلق زیادہ ٹکے رہتے تھے، وہ زیادہ سے زیادہ مضبوط تھے۔یہ جب سے 18سال کی بیماری حکومت نے شروع کی ہے۔اس میں بہت ساری لڑکیاں بھاگنے لگی ہیں۔لو جہاد کا بخار چالو ہو گیا ہے، ہمیں گھر میں توجہ ہی نہیں ہے کی ہماری لڑکی کیا کر رہی ہے، ہمیں کہہ کر جا رہی ہے کہ پڑھنے کے لئے کوچنگ کلاس جا رہی ہوں اور وہ کسی بھی لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تو بہت سارے شرارتی لوگ آتے ہیں۔شیطانی لوگ آتے ہیں ہماری ماں بہن بہت ہی لحاظ کرنے والی ہوتی ہیں ان کے ساتھ کوئی احسان کر دیتا ہے، تو ان کا بہت سارا احسان مانتی ہیں۔